پیٹرول مہنگا ہونے سے شہریوں کے یومیہ سفری اخراجات میں 20 فیصد اضافہ

کراچی میں آن لائن ٹرانسپورٹ سروسز فراہم کرنے والے افراد نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ کے بعد کرایوں کی مد میں 5 سے 10 فیصد اضافہ کر دیا ہے دوسری جانب موٹر سائیکل استعمال کرنے والے شہریوں کے فیول اخراجات میں روزانہ کی مد میں 15 سے 20 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔ شہری شکوہ کر رہے ہیں کہ پیٹرول تو مہنگا ہو گیا لیکن تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوا پیٹرول مہنگا ہونے سے شہریوں کے یومیہ فیول اخراجات میں 15 سے 20 فیصد تک اضافہ ہوگیاآن لائن ٹرانسپورٹ کی سروس فراہم کرنے والے ایک موٹر سائیکل ڈرائیور ریحان نعیم نے بتایا کہ وہ محمود آباد کے رہائشی ہیں اور کرائے کے مکان میں اپنی اہلیہ اور دو بچوں کے ساتھ رہتے ہیں پہلے ایک فیکٹری میں کام کرتے تھے اور 22 ہزار روپے تنخواہ ملتی تھی جس میں گزارہ کرنا مشکل ہو گیا تھا، اس لیے اب آن لائن ٹرانسپورٹ کے ذریعے بائیک سروس فراہم کر رہے ہیںانہوں نے بتایا کہ پیٹرول پر 55 روپے اضافہ کے بعد ٹرانسپورٹیشن سروس کے کرایوں میں 5 سے 10 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔ کم فاصلے کے کرائے میں 50 روپے، درمیانی فاصلے میں 80 روپے اور زیادہ فاصلے میں 100 سے 120 روپے اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرایوں میں اضافے کی وجہ سے کافی لوگوں کی ترجیح اب پبلک ٹرانسپورٹ کی طرف ہو گئی ہے۔