حادثات کے مقدمات چیئرمین این ایچ اے، آئی جی موٹروے کیخلاف درج کرنےکا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے حادثات کے مقدمات چیئرمین این ایچ اے اور آئی جی موٹروے کے خلاف درج کرنے کا حکم دے دیاعدالت نے این ایچ اے حکام پر اظہار برہمی کرتے ہوئے استفسار کیا کہ این ایچ اے ہائی ویز کی بہتری کے لیے کیا کام کر رہی ہے ہائی ویز کی خراب صورتحال اور ٹریفک حادثات کے خلاف درخواست پر سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ این ایچ اے اور موٹروے پولیس حکام عدالت میں پیش ہوئے ممبر جنوبی این ایچ اے عبدالطیف مہیسر نے بتایا کہ گیارہ منصوبے اور اسکیمز موجود ہیں، این ایچ اے سندھ کے تحت بحالی منصوبے بھی جاری ہیںجسٹس نثار بھنبرو نے استفسار کیا کہ آپ کو علم ہے حادثات میں کتنے لوگ جاں بحق ہوئے ہیں؟ موٹر وے اور ہائی ویز پر ایمرجنسی سہولیات موجود ہیں؟ممبر جنوبی این ایچ اے نے بتایا کہ ایم نائن موٹروے پر نوری آباد کے مقام پر ٹراما اور ریسکیو سینٹر موجود ہے جسٹس نثار بھنبھرو نے ریمارکس دیے کہ این ایچ اے سب سے ناکارہ ادارہ ہے اور ناکارہ لوگوں کو دفتروں میں رکھا ہوا ہے۔