عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی ، انفراسٹرکچر کی بہتریاور دیگر شعبوں کی ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں، شہریوں کو جدید اور باوقار سفری سہولیات فراہم کرنا حکومت سندھ کی ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے ایک بیان میں کیا انکا کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ کے منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو چکے ہیںانہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے بی آر ٹی یلو لائن منصوبہ تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے، کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے منصوبے پر بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جبکہ کراچی کی سڑکوں اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے بھی بڑے پیمانے پر کام کیا جا رہا ہے صنعتی زونز کی ترقی، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے ذریعے معاشی سرگرمیوں کو بڑھایا جا رہا ہے شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت کا مقصد صرف منصوبوں کا اعلان کرنا نہیں بلکہ ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانا ہے تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے۔