پیپلز پارٹی کا وزیر اعظم شہباز شریف سے حکومتی قانون سازی پر تحفظات کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی پارلیمان میں قانون سازی کے معاملے کو لے کر ملاقات ہوئی پاکستان پیپلز پارٹی وفد نے وزیراعظم کو حکومتی قانون سازی پر اپنے تحفظات سے متعلق آگاہ کیاوزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان پیلپز پارٹی حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے. ملکی تعمیر و ترقی کیلئے اہم فیصلوں میں پیپلز پارٹی نے حکومت کا ہر قدم پر ساتھ دیا جس پر اسکے مشکور ہیںپاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات ہوئی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، پارلیمان میں قانون سازی سے متعلق امور زیر غور لائے گئے اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوئی اور اجلاس میں خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہواوزیراعظم نے حکومتی رہنماو¿ں کو قانون سازی کے عمل میں اتحادی جماعت کو اعتماد میں لینے کی ہدایا جاری کردیں۔