صومالیہ کی چھ سالہ بچی کی آنکھ کی رسولی کا کامیاب آپریشن کردیا گیا الشفاءٹرسٹ آئی ہسپتال میں انتظامات کیے گئے ڈاکٹر طیب افغانی نے آپریشن کی کامیابی کے بعد کہا کہ پیچیدہ سرجری سے بچی کی زندگی کو بچا لیا گیا ہے رسولی کے کامیاب آپریشن سے چھ سالہ نیمو کی زندگی محفوظ ہوئی جبکہ نیمو کی بینائی بھی متاثر ہو نے سے بچ گئی چھ سالہ نیمو کی آنکھ میں پیدائشی رسولی تھی۔ آنکھ کی رسولی دماغ کی جانب پھیل رہی تھیں۔