عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں کے فیصلے جاری

اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں کے تحریری فیصلے جاری کردیے گئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے تحریری فیصلے جاری کیے، جس کے مطابق توشہ خانہ جعلی رسیدوں کے کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کی جاتی ہے عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے جعلی رسیدیں، الیکشن کمیشن یا کیبنٹ ڈویڑن میں جمع کروائیں، اس کا ثبوت فراہم نہیں کیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی کی اعلیٰ شخصیات کیخلاف الزام تراشی کے مقدمہ میں بھی ضمانت منظور کی جاتی ہے۔ پراسیکیوشن بانی پی ٹی آئی کی افواج پاکستان کیخلاف تقریر یا ثبوت عدالت پیش نہیں کر سکی عدالت نے فیصلے میں کہا کہ پراسیکیوشن بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی۔ پراسکیوشن کی جانب سے کہا گیا ہم نے رسید سوشل میڈیا پر دیکھی۔ پراسکیوشن کی جانب سے آج تک رسید کا فرانزک ہی نہیں کروایا گیا،۔

خاص خبریں