وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات‘ ملکی داخلی صورتحال پر گفتگو

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات ہوئی جس میں وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو روم اور اٹلی میں ہونے والے چار ملکی وزراءداخلہ اجلاس میں اپنی شرکت کے بارے میں بریفنگ دی محسن نقوی نے بتایا کہ دونوں کانفرنسز میں شریک ممالک نے پاکستانیوں کے لئے قانونی ورک پرمٹ کے جلد از جلد اجرا پر اتفاق کیا رکن ممالک نے یورپی ممالک کی جانب غیر قانونی طور پر سفر کرنے والوں کی تعداد میں صرف ایک سال میں 47 فیصد کمی لانے اور انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لئے اقدامات پر پاکستان کی کارکردگی کو سراہا چار ملکی وزرا داخلہ اجلاس میں پاکستان کے علاوہ اٹلی، اسپین اور یونان کے وزراءداخلہ شریک ہوئے وزیر داخلہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پولینڈ اور اٹلی پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے جلد ویزا کی شرط ختم کردیں گے۔ پاکستان کی امیگریشن اور بارڈر سیکیورٹی کی صلاحیت اور استعداد کار میں بہتری کے لئے یورپی یونین میں جلد از جلد پلان پیش کیا جائے گا۔