وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ افغانستان کی دراندازی کا پاکستانی مسلح افواج نے بہترین جواب دیا، دہشتگردوں کو موقع دیا گیا ہے کہ وہ ٹھیک ہوجائیں، دہشتگرد اگر اپنی کارروائیوں سے باز نہیں آتے تو انہیں ختم کردیا جائے گارانا ثنا اللہ نے کہا کہ سیاسی معاملات کو میز پر بیٹھ کر سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر حل کرنا چاہئے، ہماری طرف سے کوشش ہوتی رہی ہے لیکن انکار دوسری طرف سے ہوتا رہا ہے، 2018میں جس کیلئے ارینج منٹ ہوا، اس ارینج منٹ کیلئے اب بھی پوری تیاری ہے لیکن وہ ارینج منٹ آگے سے نا ملے تو وہ ان کی مرضی ہے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیراعظم نے تین مرتبہ آپ کو مذاکرات کی دعوت دی ہے لیکن آپ نے جواب نہیں دیا، ڈاکٹرز ہونے چاہئیں، علاج ہونا چاہئے اس پر بیٹھ کر بات ہوسکتی ہے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایوان میں پاس ہونے والی قرارداد کا مطلب ہے پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، معرکہ حق کے موقع پر بھی پوری قوم نے مسلح افواج پر اعتماد کیا دوحہ میں کئی ہفتوں مذاکرات ہوئے، ڈیورنڈ لائن کی نگرانی کیلئے دوست ممالک پر مشتمل کمیشن بنانے کی تجویز دی گئی تھی، آج کا پیغام یہ ہے کہ پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔