سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ایئر ہیڈکوارٹرز میں آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ کی ساتویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے جو عزت کے ساتھ امن کا خواہاں ہے سربراہ پاک فضائیہ نے مزید کہا کہ سات سال قبل دشمن نے پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کیا اور ہمیشہ کی طرح جھوٹے بیانیے پر مبنی اپنے اندازے میں ہماری صلاحیت اور عزم کا غلط اندازہ لگایاسربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ پیچیدہ عالمی و علاقائی ماحول اور جنگ کے تیزی سے بدلتے رجحانات کے پیش نظر مالی مشکلات کے باوجود پی اے ایف نے مارچ 2021 سے ایک جامع جدت طرازی اور مقامی سطح پر تیاری کے سفر کا آغاز کیا اور اسے بھرپور انداز میں جاری رکھا تاکہ پاک فضائیہ کو نیکسٹ جنریشن ایئر فورس میں تبدیل کیا جا سکے اُنہوں نے اس امر پر زور دیا کہ پی اے ایف نے جدید جنگ کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے اپنی آپریشنل ڈاکٹرائن کو فوری طور پر ازسرنو ترتیب دیا اور کم سے کم وقت میں جدید ترین حربی اور معاون صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ خصوصی نوعیت کی ٹیکنالوجیز کو شامل اور فعال کیا دشمن ہمارے پختہ عزم، جذبہ قربانی اور بے مثال حوصلے سے بے خبر ہو کر رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ آور ہوا۔ دن کی روشنی میں نپی تلی اور م¶ثر کارروائی کے ذریعے ہم نے عددی برتری رکھنے والے دشمن کے خلاف اپنی دفاعی قوت کا مظاہرہ کیا ایئر چیف نے مزید کہا کہ پی اے ایف نے ریکارڈ وقت میں مقامی طور پر تیار کردہ بغیر پائلٹ فضائی نظام، الیکٹرانک وارفیئر، خلائی اور سائبر وسائل کے استعمال سے ایک منفرد مقامی کل چین تیار کی جس کے نتیجے میں مربوط کثیر جہتی آپریشنل صلاحیتیں مضبوط ہوئیں۔