وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ اُس دن کو وہ پچھتائیں گے، جس وقت انہوں نے کل بلااشتعال فائرنگ اور حملہ کیا، اس کا بھرپور جواب دیا جائے گایہ پچھتائیں گے اور دنیا دیکھے گی کہ پاکستان اپنی خودمختاری کی اور اپنے لوگوں کے امن کے لیے کس حد تک جا سکتا ہے پاکستان میں دہشت گردی ختم ہوگی یہ سب نہیں چلے گاہمارے نوجوانوں کے گلے کاٹے جائیں، مساجد اور امام بارگاہوں پر حملے ہوں، اسکول بسز پر حملے ہوں، پاکستان یہ برداشت نہیں کرے گا واضح رہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت جوابی حملوں میں اب تک 133 افغان خارجی جہنم واصل ہو گئے ہیں اور 200 سے زائد زخمی ہیں پاک فوج نے 27 پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کر دی ہیں جبکہ 7 افغان پوسٹوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ موثر جوابی کارروائی میں 50 سے زائد ٹینکس، آرٹلری گنز اور اے پی سیز تباہ کر دیا گیا‘پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ طلال چوہدری نے کہا کہ افغان عبوری حکومت اُن دہشت گردوں کے دکھ میں ساتھ دے رہی ہے جن پر ہم نے کچھ دن پہلے حملہ کیاوزیر مملکت کا کہنا تھا کہ اس کا خاتمہ ہوگا، اُس کے لیے کوئی آپشن یا کوئی بھی طریقہ استعمال کرنا پڑا تو کریں گے