اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سات مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی 50, 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں منظور کرلیں جبکہ احتجاج کیس میں بھی بشری بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی گئی بانی پی ٹی آئی کیخلاف 9 مئی، آزادی مارچ ، اقدام قتل، توڑ پھوڑ ، جلاﺅ گھیراﺅ اور توشہ خانہ کی جعلی رسیدوں کے مقدمات درج ہیں جبکہ بشری بی بی کے خلاف بھی توشہ خانہ جعلی رسیدوں تھانہ کوہسار میں درج مقدمے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر دلائل دیے گئے استغاثہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں دونوں ضمانت کے حقدار نہیں اس لیے انکی ضمانت کی درخواستیں خارج کی جائیں قبل ازیںایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے بانی پی ٹی آئی کی چھ اور بشری بی بی کی ایک ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیے کہ میرے اور عدالت کے کیرئیر میں ایسی ضمانت کی درخواستیں پہلی ہونگی جن میں اتنی تاخیر ہو، 63 التوا اس کیس میں ریاست کو دیئے گئے ہیں 30 ایسے مواقعوں پر عدالت نے جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی کو پیش کرنے کا حکم دیا مگر پیش نہیں کیا گیا، 5 مرتبہ سپرٹنڈنٹ جیل کو شوکاذ نوٹس جاری ہوئے۔