عمران خان کی رہائی ان کے اپنے رویے اور ہاتھ میں ہے: شرجیل میمن

عمران خان کی صحت اور طویل عمری کے لیے دعا گو ہوں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا دارومدار ان کے رویے پر ہے ریڈ لائن منصوبے کے اسٹیشنز کو ری ڈیزائن کیا جا رہا ہے، دو ماہ سے نئی بسیں کسٹم میں رکی ہوئی ہیں، سیٹوں کی گنجائش کے لحاظ سے جتنی ڈیوٹی پنجاب پر ہے اتنی سندھ پر بھی لاگو کی جائے ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایک پریس بیٹھک میں کیا ان کا کہنا تھا کہ رمضان کے مہینے میں عمران خان کی صحت اور طویل عمری کے لیے دعا گو ہوں، ان کی رہائی کا دارومدار ان کے رویے پر ہے، ان کی پارٹی میں لیڈر شپ کی ریس لگی ہوئی ہے، پارٹی کو ان کی رہائی کے لیے فوکس رہنا چاہیے، سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے حواری جس طرح اداروں کو نشانہ بناتے ہیں انہیں الفاظ کے انتخاب کو بہتر بنانا چاہیے اختلاف جمہوریت کا حق ہے لیکن گالم گلوچ نہیں ہو سکتی، بڑے نامور اینکر بھی اسی طرز عمل کا اظہار کر رہے ہیں، لوگوں کی فیملیز اور بچوں کے لیے غلط الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں، اس سوچ کو بہتر بنانے کا مشورہ دیتا ہوں، گورنر ہا¶س ایک آئینی ادارہ ہے جس کی ذمہ داری وفاق اور صوبے کے تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔