وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ احتجاج اور مذاکرات کی ذمہ داری علامہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی کو دی گئی تھی بانی پی ٹی آئی نے اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری کی ذمہ داری انہیں سونپی ہے، جس کے تحت عمران خان رہائی فورس قائم کی جا رہی ہے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس فورس میں پی ٹی آئی، آئی ایس ایف اور وومن ونگ سمیت تمام طبقات شامل ہوں گے، عید کے بعد پشاور میں حلف لیا جائے گا اور پھر آئندہ لائحہ عمل کا اعلان ہوگاعلامہ ناصر عباس نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے پارلیمنٹ کے باہر دھرنے کا فیصلہ اس لیے کیا تھا تاکہ حکومت مزید لاپرواہی نہ کرے، پرامن احتجاج کو روکا گیا اور حکومتی رویہ غیر آئینی تھا، اراکین اسمبلی کی گرفتاریاں اور دہشت گردی کے مقدمات درج کرنا قابلِ مذمت ہے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بینائی کو نقصان پہنچنے پر محمود خان اچکزئی نے بھوک ہڑتال کی دھمکی دی تھی، تاہم اب آنکھ میں کچھ بہتری آئی ہے لیکن مسلسل نگرانی ضروری ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عاصم یوسف کو رسائی دی جائے، خاندان اور وکلا کو آن بورڈ لیا جائے علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں سے متعلق میڈیکل رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی ہے، بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی حالت تشویشناک تھی، جیلر نے مجرمانہ کوتاہی کی جس کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔