صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت بلاول ہا¶س لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی کی مقامی اور صوبائی قیادت کا اجلاس ہوا، جس میں پارٹی کے اندرونی معاملات کے ساتھ ساتھ ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی دشمن کو شکست دینے کیلیے مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو تک اور اب بلاول بھٹو زرداری تک، ہم پاکستان کے دشمنوں کی طرف سے لاحق خطرات کے خلاف لڑتے رہے ہیںانہوں نے کہا کہ جمہوری مصروفیت انصاف، قومی ہم آہنگی اور ترقی کا سب سے مضبوط ذریعہ ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کو معاشی دبا¶ اور سیاسی چیلنجز کا سامنا ہے، ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پارٹی کارکنوں اور قیادت کی جانب سے صبر اور مسلسل کوشش کی ضرورت ہے صدر نے مشاہدہ کیا کہ زراعت کو مضبوط بنانا اور معاشی استحکام کو سپورٹ کرنا قومی ترقی کے لیے بہت ضروری ہے اور ان شعبوں پر مسلسل توجہ دینے کو کہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پی پی پی اپنے بانی اصولوں اور اپنی تاریخی قیادت کی میراث پر قائم ہے قومی سلامتی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ قومی خودمختاری، سالمیت اور پاکستان کی سلامتی ہمیشہ ہماری پارٹی کی بنیاد رہی ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو تک اور اب بلاول بھٹو زرداری تک، ہم پاکستان کے دشمنوں کی طرف سے لاحق خطرات کے خلاف لڑتے رہے ہیںاجلاس میں پارٹی کے ڈویژنل اور ضلعی صدور، پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران اور وسطی پنجاب کے اضلاع کے نو منتخب عہدیداران نے شرکت کی اپنے کلمات میں صدر نے سیاسی مذاکرات اور اتحاد کی اہمیت پر زور دیا