لاہور: نجی کمپنی کے مالک کا ساتھی کیساتھ مل کر ملازمہ حاملہ خاتون کا گینگ ریپ کرنیکا واقعہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا‘ بتایا جاتا ہے کہ کاہنہ میں حاملہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس نے 15 کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو جوہر ٹا¶ن سے ٹریس کیا گیا۔ مقدمے کی کارروائی کی نگرانی ایس پی ماڈل ٹا¶ن شہربانو نقوی نے خود کی ایس پی ماڈل ٹا¶ن کے مطابق ایک ملزم نے خاتون کو زیادتی سے منع کرنے پر تھپڑ بھی مارا واقعے پر تھانہ کاہنہ میں دفعہ 375A کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیاپولیس کے مطابق گرفتار ملزمان عباس اور اعظم کو مزید تفتیش کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے، ایس پی شہربانو نقوی نے کہا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیںپولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون سات ماہ کی حاملہ تھی اور نجی کیٹرنگ کمپنی کے ساتھ بطور ویٹر منسلک تھی کیٹرنگ کمپنی کے مالک نے بہانے سے خاتون کو ڈیفنس روڈ پر واقع نجی سوسائٹی کے ایک گھر بلایا، جہاں اس نے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ مل کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔