کسی کی بیماری کا مذاق نہیں اڑائیں گے ہوگا وہی جس کی جیل رولز اجازت دیں گے: حنیف عباسی

راولپنڈی:وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ کسی کی بیماری کا مذاق نہیں اڑائیں گے لیکن کوئی بیمار ہے تو اس کا علاج ہونا چاہیے ہاں اگر کوئی اس کو بہانہ بنا کر سزاو¿ں کی معافی چاہتا ہے تو اسے بھول جائے۔وہی ہوگا جو جیل رولز اجازت دیں گے ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن اور افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ریلوے ٹریک کا ہے،چیلنجز ہیں لیکن ہم مقابلہ کریں گے۔ کبھی رونا دھونا نہیں کیا کہ ہمارے پاس وسائل نہیں ہیں، جن افسران کو ٹارگٹس دیے انہوں نے 30جون تک حاصل کرنے ہیں ورنہ پر ان کو سیٹ پر رہنے کا حق نہیں ہو گایہ صدیوں کا گند ہے، جلدی صاف نہیں ہو گا تمام ٹرینیں دسمبر 2026 تک اپ گریڈ ہو جائیں گی ہم اس قابل ہو گئے ہیں کہ چیزوں کو ایکسپورٹ کر سکیں۔ ہم نے نیپال، بنگلا دیشں، سری لنکا،چلی سے رابطہ کیا ہے، ہم کوچز، ویگن کو ٹو او ٹو کے تحت دیں گے۔ این ایل سی 4 ٹرینیں ہم سے بنوانے جا رہی ہے۔ آٹو موبائل کو ٹرانسپورٹ کرنے کے اسٹاپ نہیں تھے لیکن ہم نے ڈیزائن بنا لیا ہے، خوردنی تیل کو بھی اپ کنٹری لانے کے لیے بات ہو گئی ہے۔