محمود خان اچکزئی سے غیر ذمہ دارانہ بیانات کی توقع نہیں کی جاسکتی: خواجہ آصف

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لیڈر آف اپوزیشن نے کہا کہ پاکستان کی فوج چار ضلعوں کی فوج ہے اس سے بڑا غیر زمہ دارانہ بیان نہیں ہوسکتامحمود خان اچکزئی سے یہ توقع نہیں کی جا سکتی تھی اس وقت پاکستانی فوج کا تشخص قومی ہے محمود اچکزئی نظریات رکھیں لیکن اٹیک نہ کریں پاک فوج کسی صوبے یا ضلعے کی فوج نہیں ہے دہشت گردی کی اس جنگ میں ہم روزانہ نقصان اٹھا رہے ہیںجبکہ بلوچستان میں دو سو سے زیادہ دہشت گرد مارے گئے ہیں ‘ افغان شہریوں کی وجہ ہجرت ختم ہو چکی ہے افغانستان میں ان کی اپنی حکومت ہے اور انہیں وہاں جانا چاہیے افغانستان کو سٹریٹیجک ڈیپتھ تسلیم نہیں کرتے اور افغانستان کو پانچواں صوبہ کہنا خام خیالی ہے ہم افغانستان کے ساتھ امن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف ہر صوبے نے خون دیا ہے آئین اور اصولوں پر ہمارا کوئی اختلاف نہیں اور ہم اپنے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے وزیر دفاع نے کہا کہ پانچ سال میں تین ہزار ایک سو اکتالیس اہلکار شہید ہوئے کشمیر، بلوچستان، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ کے افسران اور جوان شہید ہوئے اسلام میں خون خرابے کی کوئی اجازت نہیں ہے ہمارے فوجیوں کی گردنیں تنوں سے جدا کر دی جاتی ہیں، پاک فوج اپنے خون سے اپنے حلف کی تائید کر رہے ہیں