وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بہادر پاکستانی قوم اس وقت متحد ہے ہم دہشت گردی کے خاتمے کے اپنے عزم پر ہمیشہ کی طرح قائم ہیںگھناﺅنے جرم کے مرتکب لوگوں کو پوری طاقت کے ساتھ انصاف کے کٹہرے میں لایا جائےگا اور دہشت گردوں کے مکروہ عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اسلام آباد واقعے کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف اقدامات میں ہمارے دوستوں اور شراکت داروں کی حمایت ہمیشہ اہم رہی ہے یہ امر قابل ذکر ہے کہ اسلام آباد ترلائی کے علاقے میں واقع امام بارگاہ کے گیٹ پر خودکش دھماکے میں 32 افراد جاں بحق اور 169ہوئے