وزیراعظم شہباز شریف نے پرائم منسٹر فیول ریلیف سکیم میں عوام کو مزید سہولت فراہم کرنے کی خصوصی ہدایت کردی۔وزیراعظم آفس سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم نے فیول ریلیف اسکیم میں 20 سال پرانی موٹر سائیکلوں، رکشا اور چنگ چی رکشا کو فی الفور شامل کرنے کی ہدایت کییکم جنوری 2006ء کے بعد رجسٹرڈ تمام موٹر سائیکلیں، رکشا، چنگ چی وزیراعظم فیول ریلیف سکیم میں رجسٹریشن کے لیے اہل ہوں گے۔