Thu, September 10, 2026 1:50 pm

پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس، 27 ستمبر کو اسلام آباد جانے کا فیصلہ برقرار

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کے اجلاس میں 27 ستمبر کو اسلام آباد جانے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔ کور کمیٹی پی ٹی آئی کے مطابق عدالتی فیصلہ خلاف آئے یا گرفتاریاں ہوں 27 ستمبر کو نکلنا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں مارچ کو روکنے کے لیے عدالت میں دائر درخواست پر غور کیا گیا، سلمان اکرم راجا نے قانونی پہلوؤں پر اجلاس کو آگاہ کیا۔ اجلاس میں کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ اور اسلام آباد کو بند کرنے کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔کور کمیٹی ذرائع کے مطابق عدالتی فیصلہ خلاف بھی آئے تو نکلنا ہے، مارچ کو روکنا بانی چیئرمین کا اختیار ہے، گرفتاریوں اور اسلام آباد بند ہونے کی صورت میں مختلف پلان تیار کر لیے گئے۔ذرائع کور کمیٹی کے مطابق ارکان اسمبلی سے مارچ کے لیے فنڈز مانگ لیے گئے، ارکان اسمبلی کو فوری فنڈز جمع کرانے کی ہدایت بھی کر دی گئی۔