یومِ دفاع و شہدا؛ آئی ایس پی آر کا نغمہ ’’منزل پاکستان‘‘ جاری

راولپنڈی: یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر آئی ایس پی آر نے جذبۂ حب الوطنی سے سرشار ولولہ انگیز قومی نغمہ ’’منزل پاکستان‘‘ جاری کر دیا۔آئی ایس پی آر کا نغمہ قوم کے فولادی عزم، ثابت قدمی اور قومی حوصلے کی عکاسی کرتا ہے۔ ترانے میں وطن کے عظیم شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔یومِ دفاع و شہدا کی مناسبت سے جاری آئی ایس پی آر کے نغمہ میں مسلح افواج کے عوام کے ساتھ اٹوٹ رشتے کو بھرپور سراہا گیا ہے۔نغمہ ’’منزل پاکستان‘‘ ہر شہری کو اپنے عہد پر ڈٹ جانے اور وطن عزیز کی ترقی و استحکام کو اپنا اوّلین و حتمی نصب العین بنانے کا درس دیتا ہے۔یوم دفاع و شہدا پر جاری ’’منزل پاکستان‘‘ نغمہ مادرِ وطن کے لیے بے لوث محبت، جانثاری اور جذبۂ ایثار و وفاداری کا پیغام دیتا ہے۔