اپنی ہی سمری خود مسترد کرکے وزیر اعظم نے قوم کو بیوقوف بنانےکی کوشش کی ہے: امیر جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سے پیٹرول پر لیوی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ‘ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وزیر اعظم نے پیٹرول کی قیمت سے متعلق سمری مسترد کرنے کا ایسے کہا جیسے سمری جاپان سے آئی تھی، اپنی ہی بنائی سمری خود مسترد کرکے قوم کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی گئی کفایت شعاری کا درس دینے والے ایک تعزیت اور شادی کی مبارکباد دینے کراچی آئے تو انکے پروٹوکول میں 36 گاڑیاں موجود تھیں۔ صدر زرداری 27 گاڑیوں کے ساتھ عید کی نماز پڑھنے گئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 1300cc سے زیادہ سرکاری گاڑیوں کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے، حکومت اپنی عیاشیاں ختم کرے اور تعلیمی اداروں کو فوراً کھولنے کا اعلان کرے۔ ایران سے تجارت کو فوری طور پر بحال ہونا چاہئے، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر بھی کام شروع ہونا چاہئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ خطے کی جنگ کی وجہ سے پوری دنیا حالت جنگ میں ہے، اسرائیل اور امریکہ چاہتے ہیں کہ دنیا کو تیسری عالمی جنگ میں دھکیل دیں، ان کے پیچھے ایسے عناصر ہیں جو اسلحہ بیچتے ہیں اور شیطان کو پوجتے ہیں۔