اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری انفراسٹرکچر کی بہتری کے پراجیکٹ کا معائنہ کیا اور پیش رفت کا جائزہ لیامحسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس میں سرکاری اداروں میں کرپشن کے خلاف بھرپور کریک ڈاو¿ن کا حکم بھی دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے میں اصلاحات کا عمل اسی سال دسمبر تک مکمل کیا جائے گاوزیر داخلہ نے جاری تعمیراتی سرگرمیوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق سرکاری اداروں میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی جائے ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد اور ان کے سہولت کاروں کا جامع ڈیٹا مرتب کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک ملازمت کے تمام اشتہارات کی آن لائن نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ گمراہ کن اشتہارات سے متعلق عوامی آگاہی بھی یقینی بنائی جائے گی۔