حکومت پاکستان نے توانائی بحران کے پیش نظر موبائل ایپ کے ذریعے سبسڈائز پٹرول فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق اس نظام کے تحت پٹرول کی تقسیم کو مکمل طور پر ڈیجیٹل انداز میں منظم کیا جائے گا ذرائع کے مطابق موبائل ایپ تیار کر لی گئی ہے اور اس کی ٹیسٹنگ کے آخری مراحل میں ہے۔ صارفین کو اس ایپ کے ذریعے ڈیجیٹل واو¿چرز جاری کیے جائیں گے اور مقررہ کوٹے سے زیادہ پٹرول لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ موٹر سائیکلوں کو ماہانہ 20 سے 30 لیٹر سبسڈائز پٹرول فراہم کیا جائے گا، جبکہ 800 سی سی تک گاڑیوں کو اس سہولت میں شامل کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ ابھی باقی ہے وزارت آئی ٹی اس منصوبے کے لیے 24,000 موبائل فونز خریدے گی، جن کی قیمتیں نیشنل آئی ٹی بورڈ طے کرے گا۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں یہ موبائل فونز خرید کر ملک بھر کے تقریباً 12,000 پٹرول پمپس پر فراہم کریں گی۔ ہر پمپ پر دو نوزلز سبسڈائز پٹرول کے لیے مختص ہوں گی، تاکہ ٹو وہیلرز اور تھری وہیلرز کو موبائل ایپ کے ذریعے سبسڈائز پٹرول مہیا کیا جا سکے۔