سی سی ڈی پنجاب میں ایک ہزار نئی بھرتیوں کا فیصلہ، 491 ملین روپے کے فنڈز منظور

لاہور:سی سی ڈی پنجاب میں ایک ہزار نئی بھرتیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں 491 ملین روپے کے فنڈز بھی منظور کرلیے گئے ہیںیہ فیصلہ صوبے بھر میں خطرناک ڈاکوو¿ں، مجرموں اور اشتہاریوں کی سرکوبی کے لیے کیا گیا ہے سرکاری مراسلے کے مطابق سی سی ڈی کا محکمہ مارچ 2025 میں قائم کیا گیا تھا، جس کے لیے 7486 افسران و اہلکاروں کی نفری منظور شدہ ہے، تاہم اس وقت صرف 3904 اہلکار خدمات انجام دے رہے ہیں اور 3582 اسامیاں خالی ہیں صوبے کو اسلحہ سے پاک کرنے میں سی سی ڈی کا کردار انتہائی اہم رہا ہے، جس کے قیام کے بعد ڈکیتی کی وارداتوں میں 55 فیصد اور قتل کے واقعات میں 45 فیصد تک واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے صوبائی کابینہ نے سی سی ڈی میں نفری کی شدید کمی کو پورا کرنے کے لیے مختلف کیڈرز میں ایک ہزار افسران اور اہلکاروں کی فوری بھرتی کی منظوری دے دی ہے نفری کی کمی دور کرنے کے لیے آئی جی پنجاب نے ایک ہزار کانسٹیبلز اور ڈرائیور کانسٹیبلز کی بھرتی کی سمری حکومت کو بھجوائی تھی۔ جس پر کابینہ نے نئی سیٹوں کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے منظوری کے مطابق سی سی ڈی میں 8 ایس پی جنرل ایگزیکٹیو کیڈر، 3 ایس پی لیگل کیڈر، 19 ڈی ایس پی جنرل ایگزیکٹیو کیڈر اور 10 ڈی ایس پی لیگل کیڈر کے افسران بھرتی کیے جائیں گے۔