کراچی:پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماو¿ں کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سنگین الزامات عائد کیے ہیں صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا حالیہ بیانیہ سیاسی دیوالیہ پن اور عوام کو گمراہ کرنے کی ایک ناکام کوشش ہے وفاق میں شراکت دار ہونے کے باوجود سندھ حکومت کے خلاف ہرزہ سرائی کرنا ان کے دوغلے پن کا واضح ثبوت ہے ذوالفقار علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کی دھرتی صوفیائے کرام کی سرزمین ہے، اس کی تقسیم کا خواب دیکھنے والے ہمیشہ ناکام ہوں گے 28 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے مہم جوئی کرنے کے بجائے ایم کیو ایم کو اپنی کارکردگی پر توجہ دینی چاہیے۔ کراچی کے عوام اب ان کے کھوکھلے نعروں اور لسانی سیاست کے بہکاوے میں آنے والے نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی خودمختاری اور 18 ویں ترمیم پر کسی بھی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ ایم کیو ایم کے وزرا وفاق میں بیٹھ کر مراعات لے رہے ہیں اور کراچی میں آ کر مظلومیت کا رونا روتے ہیں۔ بلدیاتی اختیارات کا رونا رونے والے بتائیں کہ جب وہ اقتدار میں تھے تو انہوں نے عوام کے لیے کیا کیا۔