اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کا مطالبہ ملک کو بچانے کے لیے ہے، ایم کیو ایم پاکستان

کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماو¿ں نے کہا ہے کہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کا مطالبہ ملک کو بچانے کے لیے ہے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اراکین مرکزی کمیٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جاگیرادرانہ جمہوریت ہے ایران کی کامیاب مزاحمت کی وجہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی ہے۔ ہمارا اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کا مطالبہ ملک کو بچانے کے لیے ہے انہوں نے کہا کہ لاک ڈاو¿ن لگانے سے پہلے اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کیا جائے۔ جنگ کے بعد حکومت نے فعال کردار ادا کیاہے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اگر دشمن نے کوئی نقصان پہچانے کا فیصلہ کیا تو پہلا نشانہ کراچی ہوگا۔ کراچی کو اس حالت میں رکھ کر پاکستان کی سلامتی کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ حکومت ہمارا مطالبہ منظور کرے تو حکومت بچانے کے لیے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ گزشتہ دو تین دہائیوں سے جس آگ کا تذکرہ کیا جا رہا تھا وہ ہماری دہلیز تک پہنچ چکی ہے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایک مختصر اقلیت کی وجہ سے اختیارات کی عوام کو منتقلی کو روکا جاتا ہے۔ پاکستان کی اعلیٰ ترین عدالت نے ایم کیو ایم کی قیادت کی درخواست پر فیصلہ کیا تھا۔ وزیر اعظم بتائیں کہ ایم کیو ایم نے جمہوریت کے تسلسل کے لیے آپ سے کیا مانگا تھا؟۔ ہم نے صرف ایک مطالبہ کیا تھا کہ پاکستان کے آئین کو پاکستان کے عوام کے لیے آسان بنا دیں انہوں نے کہا کہ ہم ایم کیو ایم کے قیام سے یہ بات کہہ رہے ہیں کہ ووٹ دینے والوں سے زیادہ ذمہ داری ووٹ لینے والوں پر عائد ہوتی ہے۔ ایرانی قوم کے اتحاد کی ایک وجہ تہران کی بلدیاتی حکومت ہے ہمیں امید تھی کہ 28 ویں ترمیم میں بلدیاتی نظام کے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے جائیں گے۔ لاک ڈاو¿ن کی باتیں ہو رہی ہیں، معاشی بحران کی بات ہو رہی ہے۔ وقت آگیا ہے کہ اختیارات کو گلی محلوں تک منتقل کر کے تیاری کرلی جائے۔