اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے قازقستان کے صدر سے ٹیلی فونک گفتگو میں انہیں کامیاب آئینی ریفرنڈم پر مبارکباد دی وزیراعظم محمد شہبازشریف نے جمہوریہ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایئف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی وزیراعظم نے 15 مارچ 2026 کو قازقستان میں ہونے والے تاریخی آئینی ریفرنڈم کی کامیابی پر صدر توکایئف کو مبارکباد دی انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ اصلاحات قازقستان میں نظم و نسق، ادارہ جاتی استحکام اور قومی ترقی کو مزید مستحکم کریں گی گزشتہ ماہ صدر توکایف کے دورہ پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے صدر کو یقین دلایا کہ پاکستان اس دورے کے دوران کیے گئے فیصلوں پر ترجیحی بنیادوں پر عملدرآمد یقینی بنا رہا ہے وزیر اعظم نے کہا کہ نئے آئین کے لیے زبردست ٹرن آو¿ٹ اور حمایت قازقستان کے عوام کے صدر توکایف کی دور اندیش قیادت اور اصلاحاتی ایجنڈے پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہے دونوں فریق جلد ہی مجوزہ ایم او یوز اور معاہدوں پر نتیجہ خیز عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ملاقات کریں گے۔