بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتیں‘ تنظیمی امو رپر بریفنگ

پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر اور سندھ حکومت میں وزیر برائے محنت و سماجی تحفظ سعید غنی نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کر کے انہیں کراچی ڈویژن کی تنظیمی صورت حال سے آگاہ کیا پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں دیگر پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کیں جن میں تنظیمی امور، عوامی مسائل اور حکومتی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر سعید غنی نے اپنے محکمے کی کارکردگی کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی دریں اثنا رکن سندھ اسمبلی حسن علی شاہ نے بھی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں نوشہرو فیروز کے عوام کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیااسی طرح پیپلزپارٹی مظفرگڑھ کے رہنما ارشاد سیال نے بلاول ہاؤس میں چیئرمین پیپلزپارٹی سے ملاقات کر کے ضلع کی سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا۔