حکومت میں بلدیاتی انتخابات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے: چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد:چیف الیکشن کمشنر نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ بدقسمتی سے اس حکومت میں بلدیاتی حکومت کو نظر انداز کیا جا رہا ہے حکام کے مطابق یونین کونسل کا نوٹی فکیشن درست نہیں۔ ٹاو¿ن اور نمبر یونین کونسل کی معلومات حاصل کی جانی تھیں جبکہ یو سی کے نام طلب نہیں کیے گئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکریٹری داخلہ نے یونین کونسل کی تعداد 125 سے بڑھا کر 130 کر دی اور وارڈ کی تفصیل دی جو درکار نہیں تھی‘ اس سلسلہ میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی جس کی سربراہی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کی 5 رکنی کمیشن کی سماعت میں وزیر داخلہ محسن نقوی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے پیش نہ ہو سکے، تاہم سیکریٹری داخلہ نے الیکشن کمیشن میں شرکت کی چیف الیکشن کمشنر نے وزیر داخلہ کی غیر حاضری کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں آج کی سماعت سے استثنا دے دیاسماعت کے دوران الیکشن کمیشن حکام نے کہا کہ ڈرافٹ میں یونین کونسل کے نام شامل کرنا سیکریٹری داخلہ کا اختیار نہیں ، یہ الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ ہے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ فروری 2021 سے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے۔ اس دوران مختلف حکومتوں نے مقامی حکومت کے حوالے سے مثبت رسپانس دیا تھا