ایس آئی ایف سی کی پالیسیوں کے باعث پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں اور کارپوریٹ رجسٹریشن میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے مطابق فروری کے دوران 3,444 نئی کمپنیوں کا اندراج کیا گیانئی کمپنیوں کے اندراج کے بعد ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 287,049 ہو گئی۔ 82 نئی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کار بھی شامل رہے، جن میں چین اور امریکا نمایاں ہیں نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں مسلسل اضافہ پاکستان میں بہتر ہوتے کاروباری ماحول اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد کی واضح علامت ہے۔ ایس آئی ایف سی کی مو¿ثر سہولت کاری پاکستان میں پائیدار معاشی ترقی اور کاروباری مواقع کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ معدنیات، تجارت اور آئی ٹی پر مرکوز رہی، جو پاکستان کے وسائل اور ابھرتی ڈیجیٹل معیشت کی اہمیت ظاہر کرتی ہے مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق گزشتہ 15 مہینوں میں بی وائی ڈی،گوگل، آرامکو اور دیگر بڑی عالمی کمپنیوں سمیت 19 کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے آئی ہیں۔