امریکا ایران جنگ تناظر:آج بھی پاکستان سے 122 پروازیں منسوخ ہوئیں

ملک کے بین الاقوامی ایئرپورٹس سے آج یو اے ای بحرین کویت، قطر سمیت دیگر مشرق وسطی کی 122 پروازیں منسوخ ہوئیں پشاور ایئرپورٹ سے دبئی شارجہ قطر ابو ظہبی کی 10 فلائٹس، ملتان ایرپورٹ سے دبئی شارجہ راس الخیمہ بحرین دوحہ کویت کی 10 پروازیں اور سیالکوٹ ایرپورٹ سے دبئی سیالکوٹ کی 10 پروازیں منسوخ ہوئیں فیصل آباد ایئرپورٹ سے دبئی شارجہ جدہ کی 4 مشرق وسطیٰ کی پروازیں ہوئیں۔ پروازوں میں ایمریٹس اتحاد ایئر عربیہ پی آئی اے ایئر بلو فلائی دبئی قطر ایر سمیت دیگر ملکی اور غیرملکی ایئرلائنز شامل ہیں کراچی ایئرپورٹ سے دبئی، ابو ظہبی قطر، شارجہ، کویت بحرین کی 38 پروازیں، اسلام آباد ایئر پورٹ سے دبئی ابو ظہبی دوحہ بحرین کویت شارجہ سمیت دیگر ایرپورٹس کی 30 پروازیں اور لاہور ایرپورٹ پر دبئی ابو ظہبی قطر کویت بحرین کی 20 پروازیں منسوخ ہوئیں پاکستان سے 8 دن کے دوران مشرق وسطیٰ ملکوں کی منسوخ پروازوں کی تعداد 936 ہوگئی28 فروری سے یو اے ای، قطر، بحرین، کویت، ایران کی فضائی حدود بند ہونے سے ائرلائنز کی پروازیں منسوخ ہورہی ہیں لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے عرب امارات دوحہ انستبول کی 27 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ ملتان ائیرپورٹ سے 8 اور فیصل آباد ائیرپورٹ سے 7 سیالکوٹ ائیرپورٹ سے 6 پروازیں منسوخ ہوئیں۔