وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے ملاقات کی جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیاصدر مسلم لیگ ن نواز شریف سے ملاقات کے دوران شہباز شریف نے ملکی معیشت کی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیانواز شریف نے کہا کہ غریب آدمی کی مشکلات کم کرنے کے لئے جو بھی اقدامات اٹھاسکتے ہیں اٹھائے اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ بین الاقوامی دنیا میں تیل کی قیمت میں اضافہ بڑھنے کی وجہ سے قیمت بڑھانی پڑی، ہر ممکن ریلیف کی کوشش کررہے ہیں جس سے عوام کو فائدہ پہنچے۔