ایران کا جوابی حملہ: خلیج فارس میں امریکی ٹینکر کو تباہ کردیا ‘ بھاری نقصان

ایران نے امریکا سے اپنے جنگی بحری جہاز کو تباہ حملہ کر کے غرق کرنے کا بدلہ لے لیا ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق ملکی بحریہ کے جنگی دستوں نے خلیج فارس کے شمالی حصے میں ایک امریکی ٹینکر کو نشانہ بنایا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ جہاز کو خلیج فارس کے شمال میں ایک میزائل سے نشانہ بنایا گیا جس امریکی ٹینکر میں لگنے والی آگ اب بھی بھڑک رہی ہے یوکے میری ٹائم ٹریڈ آرگنائزیشن کے مطابق ’لنگر انداز ایک ٹینکر کے کپتان نے بتایا کہ انھوں نے جہاز کے بائیں جانب ایک زور دار دھماکا سنا جس کے بعد ایک چھوٹی کشتی وہاں سے دور جاتی ہوئی نظر آئی پانی میں کارگو ٹینک سے تیل بہہ رہا ہے جس سے ماحول پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیںپاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز پر ’مکمل کنٹرول‘ حاصل ہے جو خلیج فارس کو بحرِ ہند سے ملاتی ہے تاہم بی بی سی اس واقعے کی آزاد ذرائع سے تاحال تصدیق نہیں کر سکا ہے برطانیہ کی یوکے میری ٹائم ٹریڈ آرگنائزیشن نے اس سے قبل کہا تھا کہ جمعرات کی صبح کویت کے ساحل کے قریب خلیج فارس کے شمالی حصے میں ایک ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا