آسٹریلیا نے اسرائیل، لبنان، اردن، قطر اور متحدہ عرب امارات سے اپنے شہریوں کے انخلا کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیںدوسری جانب امریکا نے مزید چھ F-22 Raptor طیارے مشرق وسطیٰ بھیج دیے ہیں تاکہ خطے میں اپنی عسکری موجودگی کو مضبوط بنایا جا سکے بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا کی جانب سے خطے میں فوجی قوت بڑھانے کا مقصد ایران پر دباو¿ ڈالنا ہے، تاہم ایران کسی دباو¿ میں آ کر ہتھیار نہیں ڈالے گاانہوں نے کہا کہ ایران پہلے سے زیادہ تیار ہے اور تنازع کا واحد حل سفارتکاری اور بات چیت ہے عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ایران اپنے پُرامن جوہری پروگرام کے حق سے دستبردار نہیں ہوگا اور مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل تلاش کیا جانا چاہیے ‘ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث خطے میں سفری اور عسکری سرگرمیوں میں نمایاں تبدیلیاں دیکھنے میں آ رہی ہیںڈچ فضائی کمپنی کے ایل ایم رائل ڈچ ایئرلائنز نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں یکم مارچ سے غیر معینہ مدت تک معطل کر رہی ہے۔ ایئرلائن کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ خطے کی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے