بھارت کا ائیر ایمبولنس کے بعد آج ایک اور ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ

بھارت کا ائیر ایمبولنس کے بعد آج ایک اور ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہوگیاگزشتہ بھارت کا ایئرایمبولینس طیارہ تباہ ہوگیا تھا جس میں 7 ہلاکتیں ہوئی تھیںبھارت میں گزشتہ روز ایک ایئر ایمبولینس طیارہ حادثے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور آج ایک ہیلی کاپٹر سمندر برد ہوگیا بھارتی میڈیا کے مطابق تازہ واقعہ انڈمان و نکوبار جزائر کے قریب پیش آیا۔ ہیلی کاپٹر میں دو عملے کے ارکان اور پانچ مسافر سوار تھے، جن میں ایک بچہ بھی شامل تھاسرکاری ہیلی کاپٹر سروس کمپنی کے زیرِ انتظام ہیلی کاپٹر نے صبح تقریباً 8 بج کر 45 منٹ پر سری وجیا پورم سے مایابندر کے لیے پرواز بھری تھے تاہم پرواز کے دوران صبح تقریباً 9 بج کر 30 منٹ پر ہیلی کاپٹر میں اچانک فنی خرابی پیدا ہو گئی جب وہ سمندر کے اوپر پرواز کر رہا تھا بھارتی ایوی ایشن نے دعویٰ کیا کہ پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈمان و نکوبار جزائر کے قریب سمندر میں بحفاظت کریش لینڈنگ کی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بروقت ریسکیو آپریشن کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام سات افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا تمام افراد کو ابتدائی طبی معائنے کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا