بورڈ آف پیس اجلاس: فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی تعریفوں کے پل بندھ گئے

صدر ٹرمپ کے تشکیل کردہ غزہ کے بورڈ آف پیس کا پہلا باضابطہ اجلاس واشنگٹن میں شروع ہوگیا دنیا بھر سے آنے والے سفارتی وفود واشنگٹن پہنچ گئے اور اس تاریخی موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ تصویر بنوائیںامریکی صدر نے کہا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک عظیم انسان‘ اعلی سپہ سالار اور ٹف فائٹر ہیں انہوں نے جنگ رکوانے اور لاکھوں زندگیاں بچانے پر میری تعریف کی تھی ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں ان کو بہت پسند کرتا ہوں۔ وہ بھی میری جنگ بندی کی کوششوں کو سراہتے رہتے ہیں امریکی صدر نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ حماس معاہدے پر عمل کرتے ہوئے جلد اپنے ہتھیار پھینک دے گی اور ایران بھی 10 روز میں معاہدہ کرلے گا غزہ کے روشن مستقبل کے لیے کام کر رہے ہیں جس کے لیے یہ بورڈ آف پیس تشکیل دیا ہے صدر ٹرمپ نے کہا کہ بورڈ آف پیس میں بہت سے پیارے ملک شامل ہیں اور آج یہاں معزز قیادت صرف اور صرف امن کے لیے جمع ہوئی ہے امن بورڈ کے اراکین کی جانب سے غزہ کے لیے 7 بلین ڈالر کا امدادی پیکج دیا جاچکا ہے جس کا ہر ڈالر امن استحکام اور ترقی میں سرمایہ کاری ہے غزہ میں تعمیر نو کے لیے امریکا دس ارب ڈالر دے گا فیفا بھی غزہ میں منصوبوں کے لیے ساڑھے سات کروڑ ڈالر جمع کرنے میں مدد دے گاانہوں نے کہا کہ میں نے پاک بھارت جنگ رکوائی‘ مودی کو کہہ دیا کہ بھاری ٹیرف لگائیں گےاس جنگ کے دوران 11 طیارے گرائے گئے ہم نے دنیا کی 8 جنگیں رکوائیں جن میں سے کچھ تو 34 سال سے جاری تھیں اب 9 ویں جنگ بھی بہت جلد ختم کرائیں گے

خاص خبریں