غزہ بورڈ آف پیس اجلاس کے باہر شدید احتجاج:امریکی صدر ٹرمپ کا پتلا جلایاگیا

واشنگٹن میں امریکی انسٹیٹیوٹ فار پیس کے باہر مظاہرین بڑی تعداد میں جمع ہوگئے اور صدر ٹرمپ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس انسٹی ٹیوٹ میں بورڈ آف پیس کا پہلا اجلاس جاری تھا جس کی سربراہی صدر ٹرمپ کر رہے تھے بین الاقوامی سفارت کاروں اور وفود کی آمد پر مظاہرین نے شدید نعرے بازی اور اپنے مطالبات سامنے رکھے الجزیرہ کے نمائندے سے گفتگو میں مظاہرین نے کہا کہ ہمارا بنیادی موقف یہ ہے کہ جب تک فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت پر بات نہیں کی جاتی اس وقت تک کوئی بھی قابل عمل اور ٹھوس منصوبہ تشکیل نہیں دیا جا سکتا اسرائیل کی شمولیت کے ساتھ فلسطینی نمائندگی کا اخراج منصوبے کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے یکطرفہ فیصلے نہ صرف زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے بلکہ خطے میں پائیدار امن کی کوششوں کو بھی نقصان پہنچا سکتے ہیںاحتجاجی مظاہرین نے اجلاس میں قات ملک اسرائیل کی شرکت اور قتل ہونے والے فلسطینیوں کی مو?ثر آواز نہ ہونے پر اپنے تحفظات پیش کیے پولیس کی بھاری نفری کے تعینات ہونے باجود مظاہرین نے صدر ٹرمپ کا پتلا جلایا،غزہ برائے فروخت نہیں“ اور ”فلسطین کو آزاد کرو“ کے نعرے لگاتے رہے۔

خاص خبریں