ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: زمبابوے نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دےدی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اڑتیسویں میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے گروپ بی کے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے پتھم نسانکا 62 اور پون رتھنائیکے 44 رنز بناکر نمایاں رہے زمبابوے کی جانب سے بریڈ ایونز، گریم کریمر اور بلیسنگ مزارابانی نے 2،2 جبکہ رائن برل نے ایک وکٹ حاصل کی زمبابوے کے برین بیننٹ 63 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، انہوں نے 48 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے شاندار اننگز کھیلی ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم نے 13.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنائے اس کے علاوہ سکندر رضا 45 رنز بناکر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ سری لنکا کے دوشن ہیمانتے نے دو جبکہ شانکا اور ولینگا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

خاص خبریں