مارٹن لوتھر کے قریبی ساتھی اور عظیم رہنما جیسّی جیکسن 84 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

امریکی شہری حقوق کے عظیم رہنما جَیسّی جیکسن 84 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد جہان فانی سے کوچ کرگئے امریکا میں شہری حقوق کی تحریک کے صفِ اول کے رہنما، ممتاز مذہبی شخصیت اور ڈیموکریٹک سیاست کے نمایاں چہرے 84 سالہ جَیسی جیکسن اعصابی بیماری میں مبتلا تھے جَیسّی جیکسن ایک دہائی سے زائد عرصے سے پالسی نامی اعصابی بیماری میں مبتلا تھے اس سے قبل پارکنسنز کی تشخیص بھی ہوئی تھی جب کہ دو مرتبہ کووڈ19 کے باعث اسپتال میں زیرِ علاج بھی رہے ہیں ان کے اہل خانہ نے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جیسّی جیکسن نہ صرف اپنے خاندان بلکہ دنیا بھر کے مظلوم، بے آواز اور نظرانداز کیے گئے لوگوں کے لیے ایک خدمت گزار رہنما تھے1960 کی دہائی سے شہری حقوق کی تحریک اور ڈیموکریٹک سیاست کا مستقل حوالہ بننے والے جیکسن، عظیم رہنما مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کے قریبی ساتھی اور شاگرد رہے مارٹن لوتھر کے ہمراہ اور پھر ان کے بعد بھی جیسی جیکسن نے نسلی امتیاز، غربت اور معاشی عدم مساوات کے خلاف جدوجہد کو اپنی زندگی کا مقصد بنایا۔