پرتگال میں بچوں پر سوشل میڈیا پابندی کا بل منظور کر لیاگیااس بل میں اب بھی ترامیم ہو سکتی ہیں جب تک اسے حتمی شکل نہیں دی جاتی تفصیل کے مطابق پرتگال کی پارلیمنٹ نے ایک اہم بل پہلی بار منظور کیا ہے جس میں بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی اور قواعد طے کیے گئے ہیںتیرہ سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا، ویڈیو و تصویر شیئرنگ اور آن لائن بیٹنگ پلیٹ فارمز تک رسائی پہلے ہی ممنوع تھی اور اب اس پر عمل مزید سخت ہوگاوالدین اجازت دینے کے لیے پرتگال کا ڈیجیٹل موبائل کی ڈی ایم کے نامی سرکاری نظام استعمال کریں گے جبکہ سوشل میڈیا کمپنیوں کو عمر کی تصدیق کے موثر نظام بنانے ہوں گے، ورنہ جرمانے بھی عائد ہو سکتے ہیں متن میں کہا گیا ہے کہ 13 سے 16 سال کے بچوں کے لیے سوشل میڈیا تک رسائی صرف والدین کی واضح اجازت سے ممکن ہوگی بل کو 148 کے مقابلے میں 69 ووٹس کے ساتھ منظور کیا گیا، جبکہ 13 ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ اس بل میں اب بھی ترامیم ہو سکتی ہیں جب تک اسے حتمی شکل نہیں دی جاتی۔