بیرون ملک جانے والے بھارتی طلبہ کی تعداد میں بڑی کمی ریکارڈ

ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ ویزا پالیسیوں میں سختی، جعلی ڈگریوں کے اسکینڈلز اور بعض ممالک میں بھارتی نیٹ ورکس سے متعلق خدشات کے باعث طلبہ کو مشکلات کا سامنا ہے امریکا کے ایچ ون ویزا پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے بھارتی نوجوان بھی حالیہ برسوں میں سخت شرائط اور غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے پریشان ہیں تعلیمی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر سفارتی اور تعلیمی پالیسیوں میں بہتری نہ لائی گئی تو بھارتی طلبہ کے لیے عالمی تعلیمی مواقع مزید محدود ہو سکتے ہیں بھارتی جریدے کے مطابق بیرون ملک جانے والے طلبہ کی تعداد میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے تین سال کے دوران یہ تعداد 9 لاکھ 8 ہزار سے کم ہو کر 6 لاکھ 26 ہزار رہ گئی ہے یہ اعداد و شمار بھارتی وزیر تعلیم نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میں پیش کیے، جس میں بیرونِ ملک تعلیم حاصل کرنے والے بھارتی طلبہ کے رجحان میں کمی کی تصدیق کی گئی