اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے”بورڈ آف پیس“ میں اسرائیل کی رکنیت سے متعلق دستاویز پر دستخط کر دیے یہ اعلان انہوں نے اپنے حالیہ دورہ واشنگٹن کے دوران کیا، جہاں انہوں نے صدر ٹرمپ اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی ملاقات کے بعد جاری تصاویر میں نیتن یاہو اور مارکو روبیو کو دستخط شدہ دستاویز تھامے دیکھا جا سکتا ہے بعد ازاں نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ سے ایران کے معاملے پر بھی گفتگو کی ٹرمپ کے غزہ منصوبے کے مطابق یہ بورڈ غزہ کے عارضی انتظامی امور کی نگرانی کرے گا بعد ازاں ٹرمپ نے اعلان کیا کہ اس بورڈ کو عالمی تنازعات کے حل کے لیے بھی وسعت دی جائے گی بورڈ کا پہلا اجلاس 19 فروری کو واشنگٹن میں ہوگا جس میں غزہ کی تعمیر نو پر غور کیا جائے گاتاہم بعض ماہرین اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے اس اقدام پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ کسی غیر ملکی بورڈ کی جانب سے کسی علاقے کے انتظامی معاملات کی نگرانی نوآبادیاتی طرز کی یاد دلاتی ہے مزید یہ کہ بورڈ میں کسی فلسطینی نمائندے کی شمولیت نہ ہونے پر بھی تنقید کی جا رہی ہے۔