بھارت کی جرائم پیشہ سرگرمیاں؛ امریکی معاشرے میں بھارتیوں سے متعلق اظہارِ تشویش

امریکا میں بھارت کی جرائم پیشہ سرگرمیوں میں اضافہ ہونے کےنتیجے میں امریکی معاشرے میں بھارتی شہریوں سے متعلق اظہارِ تشویش پایا جا رہا ہے۔امریکا میں بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کی سرگرمیوں کے باعث مقامی شہریوں کا تحفظ ایک سنگین سیکیورٹی چیلنج بن گیا ہے۔ امریکا میں بھارتی شہریوں سے متعلق منفی تاثر کے دوران آن لائن سروے میں 81.9 فیصد افراد نے قانونی بھارتی شہریوں کے بجائے غیر قانونی میکسیکن شہریوں کو ترجیح دی ہے۔سوشل میڈیا سروے میں 48 ہزار 318 افراد نے حصہ لیا جن میں سے صرف 18.1 فیصد نے قانونی بھارتی شہریوں کی حمایت کی۔ امریکی سرزمین پر سرگرم بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورک میں سے ایک را ایجنٹ نکھل گپتا بھی ہے جو سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں ملوث تھا۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق 20 نومبر کو امریکی عدالت نے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں ملوث بھارتی شہری نکھل گپتا کو 19 سال 7 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔اس سے قبل 7 جولائی 2026 کو امریکہ بھارتی جرائم پیشہ گروہ بشنوئی گینگ کے سربراہ لارنس بشنوئی اور قریبی ساتھی ستندر جیت سنگھ پر بھی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر قتل کیس میں فردِ جرم عائد کر چکا ہے۔ امریکہ، کینیڈا اور یورپی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق مجرمان اغوا، بھتہ خوری، اسلحہ و منشیات اسمگلنگ اور قتل سمیت مختلف سنگین جرائم میں ملوث تھے ۔ مختلف ممالک میں پھیلے جرائم پیشہ نیٹ ورکس اور قتل کی سازشوں کی وجہ سے مغربی ممالک میں بھارتی شہریوں کی موجودگی کو سکیورٹی چیلنج سمجھا جانے لگا ہے۔