بنگلا دیش کا بھارت پر فسادات بھڑکانے کا الزام،شرپسندوں کو بھارتی پراکسی قرار دیدیا

بنگلا دیش نے بھارت پرملک میں فسادات بھڑکانے کا الزام عائد کرتے ہوئے شرپسندوں کو بھارتی پراکسی قرار دے دیا۔مودی حکومت کی ناکام سفارت کاری اور بیرون ملک مداخلت کے باعث بھارت اور بنگلا دیش کے تعلقات شدید کشیدہ ہو گئے ہیں۔ بین الاقوامی جریدے الجزیرہ کے مطابق بنگلا دیش کے سابق عبوری سربراہ اور نوبیل انعام یافتہ محمد یونس کے آبائی گھر کو چٹاگانگ میں آگ لگا دی گئی ہے۔بھارتی جریدے ویون(WION)کے مطابق بنگلا دیشی وزیراعظم طارق رحمان نے ملک میں تشدد اور بدامنی کی پشت پناہی کا ذمہ دار سرحد پار ملک(بھارت) کو ٹھہرایا ہے۔بین الاقوامی خبررساں ادارے اے پی کے مطابق پولیس اور بی این پی رہنماؤں نے عوامی لیگ کے ورکرز کو شیخ حسینہ کی واپسی سے قبل ملک میں افراتفری پھیلانے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔بنگلا دیشی جریدے ڈیلی اسٹار کے مطابق بنگلا دیشی پارٹی این سی پی کے سینئر رہنمانے کہا کہ بھارت عوامی لیگ اور چھاترا لیگ کو بنگلا دیش کیخلاف پراکسی کے طور پر استعمال کر رہاہے۔بین الاقوامی ماہرین کے مطابق 2سال قبل بھارتی حمایت یافتہ شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے اوربھارت فرار کے بعد دوطرفہ تعلقات مزید خراب ہوئے ہیں۔ بنگلا دیش میں کشیدگی، حسینہ واجد کی سرپرستی اور بھارت کے پراکسی کردار پر مودی کی علاقائی پالیسی شدید تنقید کی زد میں آچکی ہے۔