Mon, September 21, 2026 2:55 am

یوکرین کا روس میں الیکشن کے دوران سینکڑوں ڈرونز سے مبینہ حملہ

روس کے پارلیمانی انتخابات کے آخری روز یوکرین کی جانب سے مبینہ طور پر ایک بڑے ڈرون حملے میں ماسکو اور اس کے گردونواح کو نشانہ بنایا گیا۔روسی حکام کے مطابق ہفتے سے اب تک 1,600 سے زیادہ ڈرونز مار گرائے گئے، جن میں تقریباً 450 ماسکو کی جانب آ رہے تھے۔ماسکو کے ایک آئل ریفائنری کمپلیکس کو نقصان پہنچا۔ ماسکو کے علاقے میں ایک ڈرون رہائشی عمارت سے ٹکرایا، جس کے بعد تقریباً 400 افراد کو نکالا گیا۔روسی حکام کے مطابق ماسکو ریجن میں 2 افراد ہلاک ہوئے۔دوسری جانب یوکرین نے اس حملے کی باضابطہ ذمہ داری قبول نہیں کی.حملہ ایسے وقت ہوا جب روس میں 18 سے 20 ستمبر تک تین روزہ پارلیمانی انتخابات جاری ہیں۔