Wed, September 16, 2026 2:32 pm

افغانستان سے دہشتگردی کا بڑھتا خطرہ؛ وسطی ایشیا کے دفاع کیلیے مشترکہ فوجی مشقیں

افغانستان سے دہشت گردی کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر وسطی ایشیا کے دفاع کے لیے مشترکہ فوجی مشقوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔افغانستان سے پنپتی دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے وسطی ایشیا کی تنظیم کلیکٹو سیکیورٹی ٹریٹی آرگنائزیشن کے زیراہتمام جنگی مشقیں جاری ہیں۔وسطی ایشیا کے امور پر نظر رکھنے والے معروف جریدے دی ٹائمز آف سینٹرل ایشیاکے مطابق قازقستان میں فوجی مشقوں کا مقصد افغانستان سے عسکریت پسندوں کی دراندازی کا خاتمہ اور سرحدی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا ہے۔ٹائمز آف سینٹرل ایشیا کے مطابق افغانستان سے بڑھتے سرحدی خطرات پر تاجکستان پہلے ہی ہنگامی بنیادوں پراضافی سیکیورٹی تعاون کا مطالبہ کرچکا ہے۔ تاجک اہلکاروں کی ہلاکتوں کے بعد افغانستان سےبڑھتے دہشتگردی کے خطرات پر تشویش بڑھ چکی ہے۔دفاعی ماہرین کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ سی ایس ٹی او کی روبیژ2026مشقیں افغان طالبان رجیم کی دہائیوں سے جاری شدت پسندی اورعدم استحکام کی پالیسیوں کا براہ راست نتیجہ ہیں۔