Tue, September 15, 2026 2:37 pm

پرواز کے دوران جہاز میں خاتون کی نازیبا حرکت، ایئرپورٹ پہنچتے ہی گرفتار

میامی: امریکا میں بالٹی مور سے میامی جانے والی امریکن ایئرلائنز کی پرواز میں ایک خاتون مسافر نے مبینہ طور پر اپنے کپڑے اتار کر دیگر مسافروں کے سامنے نازیبا حرکات شروع کردیں، جس کے بعد اسے طیارے سے اترتے ہی گرفتار کرلیا گیا۔حکام کے مطابق واقعہ 11 ستمبر کو پیش آیا۔ خاتون کی حرکت پر پرواز کے عملے نے فوری طور پر کاک پٹ اور ایئرلائن کے آپریشنز سینٹر کو اطلاع دی اور میامی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی موجودگی کی درخواست کی۔پائلٹس نے پرواز کا رخ تبدیل کرنے کے بجائے سفر جاری رکھا اور طیارہ مقررہ منزل میامی پہنچ گیا۔ لینڈنگ کے وقت پولیس اہلکار گیٹ پر موجود تھے، جنہوں نے خاتون کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کے لیے ایف بی آئی کے حوالے کردیا۔حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور خاتون کے خلاف ممکنہ قانونی کارروائی کا فیصلہ تحقیقات کے بعد کیا جائے گا۔