بھارت‘میانمار سرحد پر بارڈر فینسنگ ٹیم پر حملہ‘4 بھارتی فوجی ہلاک ‘ متعدد زخمی ہو گئے

نئی دہلی:بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت‘میانمار سرحد پر بارڈر فینسنگ میں مصروف آسام رائفلز کی ٹیم پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد بھارتی فوجی ہلاک و زخمی ہوگئے حملہ چانگلانگ ضلع کے علاقے میں پانگساو پاس کے قریب بارڈر پلر 172 کے مقام پر پیش آیارپورٹس کے مطابق ناگا علیحدگی پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے یہ گروپ ماضی میں بھی بھارتی سیکیورٹی فورسز کو متعدد بار نشانہ بنا چکا ہے۔ واقعے کے بعد بھارتی فوج نے علاقے میں سرچ اور سیکیورٹی آپریشن شروع کر دیا بتایا جاتاہے کہ میانمار بارڈر پر حفاظتی باڑ لگانے والی ٹیم گھات لگا کر کیے گئے حملے کی زد میں آئی چار بھارتی فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے دفاعی مبصرین کے مطابق انڈومیانمار سرحد پر گھات لگا کر حملوں اور آئی ای ڈی دھماکوں کے ذریعے ماضی میں بھی بھارتی فورسز کو نقصان پہنچایا جاتا رہا ہے