امریکا اسرائیل کی ایران جنگ نے عالمی معیشت کو کورونا وبا کی طرح ہلا کر رکھدیا: پوٹن

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جاری جنگ عالمی معیشت کو اسی طرح متاثر کرسکتی ہے جیسے کورونا وبا نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھاصدر پوٹن نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع بین الاقوامی پیداوار اور لاجسٹکس کے نظام کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے۔ تیل و گیس، دھاتوں، کھادوں اور دیگر اہم شعبوں سے وابستہ صنعتیں براہ راست اس بحران کی زد میں آ چکی ہیں عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر نے ان خیالات کا اظہار دارالحکومت ماسکو میں روسی صنعت کاروں اور تاجروں کے ایک بڑے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی اندازوں میں اس صورتحال کا موازنہ کورونا وبا سے کیا جا رہا ہے۔ جس نے دنیا کے تمام خطوں کی ترقی کو سست کر دیا تھاصدر پوٹن نے مزید کہا کہ اگر جنگ اسی طرح جاری رہی تو عالمی سپلائی چین مزید متاثر ہوگی اور اقتصادی غیر یقینی صورتحال بڑھ سکتی ہے روسی صدر نے اپنی حکومت اور توانائی کمپنیوں کو خبردار کیا کہ بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کو غیر محتاط طریقے سے خرچ نہ کیا جائے۔